Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / نوماہ کے لڑکے کے خلاف اقدام قتل کا معاملہ خارج

نوماہ کے لڑکے کے خلاف اقدام قتل کا معاملہ خارج

لاہور ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک 9 ماہ کے لڑکے کے خلاف اقدام قتل کے ایک معاملہ کو خارج کردیا ہے کیونکہ پولیس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا کہ مذکورہ لڑکے کی نامزدگی ’’انسانی غلطی ‘‘ کا نتیجہ تھی ۔ پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور رفاقت علی کو بتایا کہ ایف آئی آر میں سے محمد موسیٰ کا نام حذف کردیا گیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس اور گیس کمپنی کے عہدیداروں پر حملہ کے واقعہ میں محمد موسیٰ کا نام غلطی سے درج کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں ایک انتہائی کم عمر اور معصوم لڑکے کا نام ایف آئی آر میں درج کرنے کی فاش غلطی کی وضاحت کے لئے عدالت نے پولیس کو وجہ نمائی نوٹس جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT