Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نومبر میں آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی چلو پارلیمنٹ ریالی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف آواز ، صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ کی پریس کانفرنس

نومبر میں آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی چلو پارلیمنٹ ریالی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف آواز ، صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔7اکٹوبر(سیاست نیوز) قومی سطح پر بڑھتی فرقہ پرستی کے خلاف آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے 17نومبر کو چلو پارلیمنٹ ریالی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے اے آئی ایس ایف کے قومی صد ر سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ مرکز میںنریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلے کافی مضبوط ہوگئے ہیں اور مرکزی حکومت کا بھی انہیں مکمل تعاون حاصل ہے۔آج یہاں سی پی آئی پارٹی ہیڈ کوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے سید ولی اللہ قادری نے دادری میں گائے کا گوشت استعمال کرنے کی جھوٹی اطلاع پر دوسو سے زائد فرقہ پرستوں کا ہجوم ایک مظلوم اور نہتے مسلمان کو اس کے گھر سے نکال اس قدر زد وکوب کرتا ہے کہ اس کی جان چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی سیاسی مفادات کے لئے مہاراشٹرا کے پونے شہر سے لیکر اتر پردیش کے مظفر نگر تک فرقہ پرست ٹولیوںنے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کاکام کیا ہے۔سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ تعلیمی اداروں میںبھی فرقہ پرست ذہنیت کے حامل افراد کا تقرر عمل میںلایاجارہا ہے تاکہ عظیم ہندوستانی جمہوریت کو فرقہ پرستی میں آسانی کے ساتھ تبدیل کیاجاسکے۔ جناب سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ مودی حکومت کی نگرانی میں بڑھتی فرقہ پرستی اور تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کے علاوہ تعلیمی شعبہ جات میں بیرونی سرمایہ کاری کے خلاف آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن چلو پارلیمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بائیںبازو جماعتوں کے علاوہ دیگر سکیولر ذہن کے حامل طلبہ تنظیموں کی بھی اس احتجاجی پروگرام میں شرکت کو یقینی قراردیا ۔جناب سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ اے آئی ایس ایف فرقہ پرستی کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT