نومبر میں پٹرول اور ڈیزل تقریباً 5 روپے فی لیٹر سستا

نئی دہلی26نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب ہندوستانی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز لگاتار پانچویں دن کم ہوئیں۔ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 35 سے لیکر 43 پیسے فی لیٹر کی کمی درج کی گئی۔نومبر میں پٹرول کے داموں میں پانچ روپے سے زیادہ اور ڈیزل تقریباً پانچ روپے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے ۔راجدھانی دلی میں پٹرول 35 پیسے سستا ہوکر 74.49 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 69.70 روپے فی لیٹر رہی۔تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 80.03 اور ڈیزل 72.56 پیسے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 77.32 اور ڈیزل 73.20 روپے فی لیٹر، کلکتہ میں پٹرول 76.47 اور ڈیزل 71.47 فی لیٹر جبکہ نوئیڈا میں پٹروہل 73.45 اور ڈیزل کی قیمت 67.93 روپے فی لیٹر رہیں۔

TOPPOPULARRECENT