Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نومبر20 کوگلبرگہ میں امداد باہمی ہفتہ کا اختتامی جلسہ

نومبر20 کوگلبرگہ میں امداد باہمی ہفتہ کا اختتامی جلسہ

کلبرگی 5نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آل انڈیا امداد باہمی ہفتہ کی تقریبات کے ریاستی سطح کااختتامی جلسہ 20نومبر کو کلبرگی میں منعقد کر نے فیصلہ کیا گیا ہے اس جلسہ میں مختلف سرگرمیاں ہوں گی ۔ مذکورہ بالا اختتامی جلسہ کی تفصیلات بیان کر تے ہو ئے کلبرگی ، یادگیر ڈسٹرکٹ سنٹرل کو آپریٹیو بنک کے صدر سدرام ریڈی پاٹل اور جوائنٹ ڈائرکٹر ارلی سوریہ کانت نے کہا ہے کہ اس جلسہ کے انعقاد سے امداد باہمی کے اداروں کو تقویت حاصل ہو گی ۔ کو آپریٹیواداروں کے ارکان اس جلسہ میں حصہ لیں گے ۔ اور ان کا ایک جلوس سردار ولبھ بھا ئی پٹیل چوک تا ویریشو کلیان منڈپ تک نکا لا جا ئے گا ۔ویر یشوا کلیان منٹپ میں ہی امداد باہمی ہفتہ کا اختتامی جلسہ منعقد کیا جا ئے گا ۔ اس موقع پر منعقد کی جا نے والی نمائش میں شمسی آلات پینے کے پانی کے برتن ، ڈائری ، ٹریکٹر کا ٹیج انڈسٹری ہینڈ لوم اور اولن کی پیداوار کے ضمن میں استعمال کیئے جا نے والے آلات کی نمائش کیا جا ئے گی ۔ امداد باہمی سے اداروں سے تعلق رکھنے والے ارکان کے لیے صحت کیمپ کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔ مختلف کو آپریٹیو بنکوں کی جا نب سے مختلف اسکیموں کے لیے مستحق افراد کو چک جاری کیے جائیں گے اس موقع پرنئی بنک کی 8کروڑ روپیوں کے صرفہ سے عمارت کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد بھی نصب کیا جا ئے گا ۔ ہفتہ امداد باہمی کے اختتامی جلسہ کا افتتاح وزیر امداد باہمی کر نا ٹکا مسٹر ایچ ایس مہادیو پرساد کے ہاتھوں عمل میں لا یا جا ئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT