Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / نومسلمہ کی شادی این آئی اے انکوائری کی متقاضی نہیں

نومسلمہ کی شادی این آئی اے انکوائری کی متقاضی نہیں

نئی دہلی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومتِ کیرالا نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس کی پولیس نے ایک ہندو لڑکی کے قبول اسلام اور پھر ایک مسلم شخص سے اس کی شادی کی جامع تحقیقات کرائی اور ایسی کوئی بات معلوم نہیں ہوئی کہ اس معاملے کو این آئی اے کے سپرد کیا جائے۔ عدالت عظمی نے 16 اگست کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کو یہ تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی کہ آیا اس کیس میں ’لوو جہاد‘ کا کوئی عنصر پایا جاتا ہے یا نہیں۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ اگرچہ اس نے عدالت کی ہدایت کی تعمیل کی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی قابل گرفت بات نہیں پائی ہے کہ اس معاملے کو این آئی اے تحقیقات کے دائرہ میں لانے کی ضرورت پڑے۔

 

ریان اسکول کیس : پنٹو فیملی کو عبوری ضمانت مل گئی
چندی گڑھ۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ نے آج ریان انٹرنیشنل گروپ سی ای او ریان پنٹو اور ان کے والدین بانی چیرمین آگسٹائن پنٹو اور مینیجنگ ڈائریکٹر گریس پنٹو کو اس گروپ کے زیرانتظام گرگاؤں کے اسکول میں 7 سالہ طالب علم کی ہلاکت کے سلسلے میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اس کیس کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی سے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں 5 ڈسمبر کو رپورٹ پیش کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT