Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نومنتخبہ ایم ایل سی محمد فرید الدین کو تہنیت کی پیشکشی

نومنتخبہ ایم ایل سی محمد فرید الدین کو تہنیت کی پیشکشی

سدا سیو پیٹ۔ /9اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے نو منتخبہ ایم ایل سی جناب محمد فرید الدین کی سدا سیو پیٹ مسلم قائدین اور نوجوانوں کی جانب سے زبردست گلپوشی اور تہنیت پیش کی گئی۔ ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد پہلی بار حیدرآباد سے ظہیرآباد واپسی پر سدا سیو پیٹ کے مسلم سیاسی قائدین اور ٹی آر ایس قائدین اور مسلم نوجوانوں نے دلی مبارکباد اور آئند اور ترقی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے زبردست گلپوشی اور تہنیت پیش کی۔ عجلت میں طئے کردہ اس تقریب کو سدا سیو پیٹ عیدگاہ کمیٹی صدر محمد اکبر حسین کی نمائندگی میں انجام دیا گیا۔ اس موقع پر سینئر ٹی آر ایس قائد و صدر عید گاہ کمیٹی سدا سیو پیٹ محمد اکبر حسین، سید رافع التمش صدر ایجوکیشنل سوسائٹی صدر ٹی آر ایس ( اقلیتی ) محمد شفیع الدین، محمد عبدالغنی کرسپانڈنٹ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی، محمد اشفاق پٹیل، محمد ظہیر پٹیل، محمد ایوب خان، محمد کامل، محمد نظیر پٹیل اور دیگر سینکڑوں سیاسی و مذہبی قائدین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT