Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نومولود لڑکیوں کی خرید و فروخت کا ریاکٹ بے نقاب

نومولود لڑکیوں کی خرید و فروخت کا ریاکٹ بے نقاب

خاتون گرفتار ، شمس آباد آر جی آئی پولیس کی کارروائی
شمس آباد ۔ /27 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس دن کی لڑکی کو برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب گنگادھر ریڈی ساکن ایسٹ گوداوری جو سابق میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا ملازمت چھوٹ جانے کے بعد اس نے مقامی دواخانوں خاص کر سرکاری دواخانوں میں جہاں لڑکیاں پیدا ہوئی تھی انہیں وہ موٹی رقم دے کر خرید لیا کرتا تھا ۔ ایک واقعہ میں گنگادھر ریڈی نے گنٹور سے تعلق رکھنے والی خاتون لکشمی بائی جسے تین لڑکیاں ہے دس دن قبل بھی اسے ایک لڑکی ہوئی جس کی اطلاع گنگادھر کو ملنے پر اس نے اسے دس ہزار روپئے دے کر اس لڑکی کو لیکر شمس آباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں واقع گروہا کلپا کامپلکس میں منگا نامی خاتون کو پرورش کیلئے دیدیا جسے وہ اچھی پرورش کرتی اور ان لڑکیوں کی مارکٹ میں لاکھوں روپئے کی مانگ ہونے اور جنہیں اولاد نہ ہوتی تھی انہیں فروخت کیا کرتے تھے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے منگا کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور دس دن کی لڑکی کو ششووہار منتقل کردیا اور گنگا دھر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT