Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / نومولود کی بلی چڑھانے والے 6 افراد گرفتار

نومولود کی بلی چڑھانے والے 6 افراد گرفتار

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) اپل پولیس نے سر کٹے نومولود کے معاملہ کو حل کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں 6 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ تاہم پولیس نے ان گرفتاریوں کی توثیق نہیں کی ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اپل کے چلکا نگر علاقہ میں ایک کیاب ڈرائیور کے مکان کی چھت سے نومولود کا سر برآمد ہوا تھا اور اس سلسلہ میں خود کیاب ڈرائیور راج شیکھر نے پولیس میں شکایت کی تھی ۔ پولیس اپل اور اسپیشل آپریشن ٹیم کیلئے اس کیس کی یکسوئی ایک چیالنج بن گیا تھا ۔ چونکہ نومولود کا صرف سر برآمد ہوا تھا ۔ پولیس کو شبہ تھا کہ کالے جادو کے سبب اس نومولود کی بلی دی گئی تھی اور پولیس کی تحقیقات میں یہ شک درست ثابت ہوا ۔ تاہم پولیس کیلئے بھی تحقیقات کا عمل خود حیرت کن رہا ۔ چونکہ شکایت گذار ہی اصل قصوروار ثابت ہوا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق راج شیکھر نے اپنی بیوی کی صحت کی خاطر جادو گروں کی باتوں میں آکر ایک نومولود کی بلی چڑھائی اور چھت پر چاند گہن کے دن پوجا کے دوران اس نومولود کی بلی دی گئی ۔ تاہم اس وقت یہ لوگ سر بھول گئے تھے اور صرف دھڑ لیکر چلے گئے ۔ صبح کے اولین اوقات راج شیکھر کے پڑوسیوں نے اس کی چھت پرسر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ اس وقت اس کیاب ڈرائیور نے پولیس کو بھی گمراہ کیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس نومولود کو کریم نگر کے مضافات میں واقع ایک تانڈے سے خریدا گیا اور اس کی بلی چڑھائی گئی ۔ اس نومولود کی عمر تین ماہ بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے نومولود کو فروخت کرنے ولوں اور جادوگروں کے بشمول راج شیکھر اور دیگر کو گرفتار کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT