Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نومولود کی نعش برآمد

نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ سے پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔جو کچرہ دان میں پائی گئی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نومولود کو بیماری سے ہلاکت کے بعد پھینک دیا گیا ہوگا ۔ چونکہ پولیس کو آس پاس کے علاقہ سے کسی بھی نومولود کی گمشدگی کی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے نلہ گٹہ کے علاقہ سے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا جس کی عمر تقریباً 4 ماہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
بلند عمارت سے گرنے والے
شخص کی موت
حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ تروپتی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ وارثی گٹہ علاقہ کا ساکن تھا۔ یہ شخص ایل بی نگر کے علاقہ میں زیر تعمیر ایک میڈیکل کالج کی عمارت میں کام کر رہا تھا جس کا تعلق پرکاشم ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ وہ کل مشتبہ طور پر عمارت کی 4 منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT