Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نونہالوں کی صحت کیلئے بروقت ٹیکہ لگوانے کا مشورہ

نونہالوں کی صحت کیلئے بروقت ٹیکہ لگوانے کا مشورہ

بھینسہ /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) والدین اپنے نونہالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے دو سال تک کی عمر والے بچوں کو گورونمنٹ ایریا ہاسپٹل پہونچکر وقت پر پولیو قطرے اور ٹیکے گلوائے ۔ تاکہ کم عمر بچے بیماریوں سے محفوظ رہے اور ان کی نشونما بیماریوں سے پاک ہو ۔ لیکن اکثر والدین اس جانب لاپرواہی برتتے ہوئے ا پنے بچوں کو پولیو قطرے اور ٹیکے نہ ل

بھینسہ /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) والدین اپنے نونہالوں کو صحت مند رکھنے کیلئے دو سال تک کی عمر والے بچوں کو گورونمنٹ ایریا ہاسپٹل پہونچکر وقت پر پولیو قطرے اور ٹیکے گلوائے ۔ تاکہ کم عمر بچے بیماریوں سے محفوظ رہے اور ان کی نشونما بیماریوں سے پاک ہو ۔ لیکن اکثر والدین اس جانب لاپرواہی برتتے ہوئے ا پنے بچوں کو پولیو قطرے اور ٹیکے نہ لگانے کی وجہ سے کم عمر بچے بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہاتھ ، پیر سے معذور ہوجاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپرنٹڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ نے یوم قومی صحت کے موقع پر مرکزی حکومت کی اسکیم اندرا دھنش کے تحت بھینسہ کے مختلف وارڈوں جن میں وارڈ 13، 14 اور 15 میں اسکولوں اور گھر گھر سروے کرتے ہوئے پولیو قطرے اور ٹیکے نہ لگوانے والے کم عمر بچوں کو ٹیکہ اندازی کے دوران میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا ۔ اس موقع پر بھینسہ شہر کے وارڈوں کے اکثر والدین نے اس اسکیم کے ذریعہ اپنے نونہالوں کو استفادہ کروایا ۔ اس موقع پر صحت عامہ کا عملہ ایس پی ایچ او گنگارام ، گلاب سنگھ کے علاوہ آنگن واڑی ٹیچرس اور آشاورکرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT