Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / نوٹوں پر پابندی کے خلاف ترنمول کانگریس سڑکوں پر

نوٹوں پر پابندی کے خلاف ترنمول کانگریس سڑکوں پر

KOLKATA, NOV 23 (UNI):- Activists of All India Trinamool Congress (TMC) taking out a rally demanding scrapping of the ban on Rs 500, Rs 1000 notes, in Kolkata on Wednesday. UNI PHOTO-145U

کلکتہ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی حکومت کے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی کے خلاف ایک طرف جہاں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی دہلی میں احتجاج کررہی ہیں وہیں کلکتہ میں ترنمول کانگریس کے وزراء اور سینئر لیڈروں نے جلوس نکال کر فیصلے کی مخالفت کی ۔3کلو میٹر طویل اس جلوس جو شمالی کلکتہ کے کالج اسکوائر سے شروع ہوکر مرکزی کلکتہ کے دورینا کراسنگ پر ختم ہوا میں ترنمول کانگریس کے ورکروں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لے رکھا تھا جس میں لکھا تھا مرکزی حکومت عوام مخالف و غریب دشمن ہے اور اس کے نوٹوں پر پابندی سے عام آدمی متاثر ہوا ہے ۔اس جلوس میں ریاستی حکومت کے سینئر وزراء جس میں وزیر خزانہ امیت مترا، برتیہ باسو، فرہاد حکیم، سادھن پانڈے ، پارتھا چٹرجی، شوبھن دیپ چٹرجی اور اندرانی سین کے علاوہ میں بڑی تعداد میں ممبر اسمبلی ، کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے کاؤنسلرس اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری سبرتو بخشی موجود تھے ۔

وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آنے سے
کیوں ڈرتے ہیں:راہول گاندھی
نئی دہلی، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے حکومت کے نوٹ منسوخی کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہوئے حالات کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو گھیرتے ہوئے آج سوال کیا کہ کہیں کوئی گڑبڑي ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آنے سے ڈرتے ہیں ۔مسٹر گاندھی نے کہا ”نوٹ کی منسوخی کا فیصلہ وزیر اعظم نے کیا ہے ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کی اطلاع وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور حکومت کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کو بھی نہیں دی گئی۔ یہ وزیر خزانہ کا نہیں وزیر اعظم کا فیصلہ ہے جس کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصان ہوا ہے ۔وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں اور ملک کو بتائیں کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے ۔ کہیں تو کوئی وجہ ہے جس سے وہ ڈرتے ہیں”۔

TOPPOPULARRECENT