Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی سے ہماچل پردیش انتخابات غیرمتاثر

نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی سے ہماچل پردیش انتخابات غیرمتاثر

شملہ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج دعویٰ کیا کہ اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ، جی ایس ٹی کے نفاذ اور دیگر اصلاحی اقدامات سے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات جو 9 نومبر کو مقرر ہیں، متاثر نہیں ہوں گے۔ چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ اروناچل پردیش میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے اہم قائد ہوں گے۔ پارٹی قائد جے پی ندا نے پارٹی کے چیف منسٹری کے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے مقصد سے غیراہم مسائل انتخابی مہم میں اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم مودی صدر بی جے پی امیت شاہ اور مرکزی وزراء انتخابی میں حصہ لیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT