Sunday , February 18 2018
Home / Top Stories / نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کی دو ضربوں سے سورت کی صنعتیں پارچہ بافی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں: راہول گاندھی

نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کی دو ضربوں سے سورت کی صنعتیں پارچہ بافی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں: راہول گاندھی

سورت۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر نوٹوں کی تنسیخ کی پہلی سالگرہ پر تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کی دوہری ضرب نے سورت کی صنعتیں پارچہ بافی اور ہیرے تراشنے کی ٹانگیں توڑ دی ہیں۔ راہول گاندھی گجرات کے دورہ پر ہیں جہاں عنقریب انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ وہ چوک بازار میں نوٹوں کی تنسیخ کے موضوع پر ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے قبل ازیں صنعت کے نمائندوں اور کارکنوں سے نرمان انڈسٹریز لوم فیکٹری کٹرگام اور 7 مختلف مقامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی تنسیخ ہندوستانی معیشت پر ایک کاری ضرب تھی۔

مودی کی طرح لکچر دینے مجھے برسوں لگیں گے
نریندر مودی کی تقریری صلاحیتوں پر طنز کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم کی طرح لکچر دینے کیلئے کئی برس لگیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کی سماعت کیلئے اور انہیں حل کرنے کی کوششوں کیلئے وہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی میں یہی فرق ہے۔ وہ لکچر دینا چاہتے ہیں۔ آپ کے مسائل کی سماعت کرنا اور انہیں حل کرنا نہیں چاہتے۔ انہیں ایک لاؤڈاسپیکر بنایا گیا ہے۔ وہ آپ سے میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں۔ میں مودی جی کی طرح میٹھی باتیں نہیں کرسکتا۔ مجھے اس کے لئے برسوں لگیں گے۔ وہ شعبہ صنعت کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT