Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی تنسیخ سے جی ڈی پی کو 4.7 لاکھ کروڑوپئے کا نقصان

نوٹوں کی تنسیخ سے جی ڈی پی کو 4.7 لاکھ کروڑوپئے کا نقصان

نئی دہلی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے 500 اور 10000 کی نوٹس منسوخ کرنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے وزیر فینانس مغربی بنگال امیت مترا نے آج کہا کہ ہندوستان کی جی ڈی پی کو اس اقدام سے 4.7 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوسکتا ہے ۔حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ 14.5 لاکھ کروڑ سے 15 لاکھ کروڑ روپئے نئے نوٹ چھاپنے کیلئے خرچ ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کی پالیسی ہے جس سے فائدہ کے بجائے نقصان ہورہا ہے ۔ جی ڈی پی کو بھی 4.7 لاکھ کروڑ کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT