Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / نوٹوں کی تنسیخ سے معیشت کے وسیع حصہ کی باقاعدگی

نوٹوں کی تنسیخ سے معیشت کے وسیع حصہ کی باقاعدگی

منیلا ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ اور اس کے بعد مسلسل دیگر اصلاحی اقدامات کے نتیجہ میں ہندوستانی معیشت کے وسیع حصہ کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ دعویٰ کیا۔ وہ آسیان بزنس فورم سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے جی ایس ٹی کے علاوہ دیوالیہ پن اور قرض کی عدم ادائیگی کی کارروائیوں اور آدھار کارڈ کی معلومات کو مالیاتی لین دین سے مربوط کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ وسیع تر پالیسی کے اقدامات ہیں جن سے معاشی شعبہ شفافیت کے دائرہ میں آ گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ وہ منفرد شناختی نظام مالیاتی لین دین اور ٹیکس اندازی میں استعمال کررہے ہیں جس کے نتائج نظر بھی آرہے ہیں۔ ہندوستانی معیشت کا وسیع حصہ باقاعدہ ہوگیا ہے۔ نوٹوں کی تنسیخ کے بارے میں وزیراعظم کا یہ تبصرہ اس اقدام پر اپوزیشن کی تنقید کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہیکہ اس سے ہندوستانی معیشت بری طرح تباہ ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT