Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی منسوخی ، مرکز کی درخواست منتقلی پر سپریم کورٹ میں کل سماعت

نوٹوں کی منسوخی ، مرکز کی درخواست منتقلی پر سپریم کورٹ میں کل سماعت

نئی دہلی ۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹوں کی منسوخی سے متعلق تمام مقدمات کسی ایک ہائی کورٹ یا پھر سپریم کورٹ کو منتقل کرنے کیلئے مرکز کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں داخل کردہ درخواست پر 23 نومبر کو سماعت ہوگی ۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ کی ایک بنچ نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی کی جانب سے اس مسئلہ پر فوری سماعت کی درخواست کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔روہتگی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق مرکز نے منتقلی کی د رخواست دائر کی ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کو سپریم کورٹ نے 18نومبر کو سماعت کے دوران ایک سنگین مسئلہ قرار دیا تھا ۔ بالخصوص بینکوں اور اے ٹی ایمس پر صارفین کی طویل قطاروں کانوٹ لیتے ہوئے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں کو درخواستیں قبول نہ کرنے کیلئے مرکزی کی طرف سے کی گئی درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔سپریم کورٹ نے ریمارک کیا تھا کہ ’’عوام متاثر ہوئے ہیں ۔ عوام پریشان ہیں۔ عوام کو عدالت سے رجوع ہونے کا حق ہے ‘‘۔ بنچ نے عوام کو راحت پہونچانے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بھی سوال کیا تھااور دریافت کیا تھاکہ نوٹوں کی تبدیلی کی حد 2000 روپئے تک کیوں گھٹادی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT