Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نوٹوں کی منسوخی ملک کی تاریخ کا سیاہ باب

نوٹوں کی منسوخی ملک کی تاریخ کا سیاہ باب

عادل آباد میں احتجاجی پروگرام سے سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی کا خطاب

عادل آباد۔ /8نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوٹوں کی منسوخی کو ملک کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے متحدہ ضلع عادل آباد انچارج سابق ریاستی وزیر شریمتی سبیتا اندرا ریڈی نے مستقر عادل آباد کے پنجاب چوراستہ پر منعقدہ پروگرام کے دوران مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ ملک میں سرمایہ کاروں کے پاس موجود کالا دھن کو واپس لاتے ہوئے غریب عوام کو فی کس 15ہزار روپئے فراہم کرنے کا تیقن دے کر اقتدار حاصل کرنے والے وزیر اعظم کو عوام دشمن قرار دیا۔ قبل ازیں متحدہ ضلع عادل آباد کانگریس پارٹی صدر مسٹر مہیشور ریڈی، سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی نے اپنے خطاب میں مرکزی و ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سرپرستی میں دو لاکھ کروڑ روپئے مقروض ہوچکی ہے۔ ریاست میں مشن بھگیرتا کے نام پر کروڑوں روپیوں کی دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کا تذکرہ کیا۔ جی ایس ٹی کے نام پر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا۔ اس موقع پر مسرس انیل یادو، ہری نائیک، اے سکو، بی جناردھن، اروند ریڈی، گنپتی، شریمتی سجاتا، پریم لتا اگروال، مسٹر نریش جادھو کے علاوہ دیگر قائدین نے اپنے خطاب میں نوٹوںکی منسوخی کے دن کو بلیک ڈے قرار دیا ۔ جلسہ کی کارروائی مسٹر بھارگودیشپانڈے نے چلائی۔ شہ نشین پر مسٹر ساجد خان ضلع میناریٹی صدر موجود تھے جنہیں خطاب کا موقع نہ دینے پر سامعین میں میناریٹی قائدین کو نظرانداز کرنے کا احساس پایا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT