Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / نوٹوں کی منسوخی مودی حکومت کی انا کی تسکین :لالو

نوٹوں کی منسوخی مودی حکومت کی انا کی تسکین :لالو

پٹنہ،8نومبر(سیاست ڈاٹ کام)راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد نے’ نوٹوں کی منسوخی‘کو نریندر مودی حکومت کی انا کی تسکین بتاتے ہوئے کہا کہ اس انا نے ملک کے 150بے قصور لوگوں کی قربانی لے لی۔ یادو نے نوٹوں کی منسوخی کوآج ایک سال پورا ہونے کے موقع پر اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور اس کی قیادت والی مرکزکی قومی جمہوری اتحادی(این ڈی اے )حکومت کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’’وہ نوٹوں کی منسوخی نہیں انا کی تسکین تھی جس میں 150 لوگوں کی قربانی لی گئی۔‘‘یادو نے نوٹوں کی منسوخی کو’نینو‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ’نتھنگ اِن اور نتھنگ آؤٹ‘ پالیسی تھی،اس لئے اس کا نتیجہ ‘نتھنگ’مطلب صفر رہا۔ایک دیگر ٹویٹ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ اور ان کے بیٹے پر طنز کرتے ہوئے آرجے ڈی سربراہ نے کہا۔’نوٹوں کی منسوخی کا واحد فائدہ امت شاہ کی آمدنی میں 300گنا اور ان کے بیٹے کی آمدنی میں 16000گنا کا غیر متوقع اضافہ رہا۔” وہیں، یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی بدعنوانی کے لئے حکومت کی جانب سے لائی گئی فیئر اینڈ لولی اسکیم رہی۔

TOPPOPULARRECENT