Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / نوٹوں کی منسوخی کا حشر نس بندی جیسا ہی ہوگا: لالو

نوٹوں کی منسوخی کا حشر نس بندی جیسا ہی ہوگا: لالو

پٹنہ، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف نریندر مودی حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندي کا وہی حشر ہونے والا ہے جیسا کانگریس کے دور حکومت میں نس بندی کے فیصلے کا ہوا تھا۔مسٹر یادو نے آج یہاں نوٹ بندي کے خلاف حکمت عملی تیار کرنے کے لئے راشٹریہ جنتا دل کی ہو رہی میٹنگ میں کہا کہ یہ نوٹ بندي نہیں بلکہ فرضی بندی ہے ۔ نریندر مودی حکومت کے نوٹ بندي کے فیصلے کا وہی حشر ہونے والا ہے جو کانگریس کے دور حکومت میں نسبندی کا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ ان کے تمام فیصلے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ حکومت کے نامناسب فیصلے کی وجہ سے ملک کے غریب کسان مزدور کولہو میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 80 فیصد لوگ زراعت سے جڑے ہیں، لیکن نریندر مودی کو صرف دو فیصد ہندستانیوں کی فکر ہے ، جن کے سرمایہ سے اسٹاک مارکیٹ سینسیکس میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ۔ غریب بینکوں اور اے ٹی ایم کے سامنے قطار میں کھڑا ہے وہیں امیر موج مستی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نوٹ بندي کی وجہ سے آر جے ڈی نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی تحریک کا خاکہ تیار کرنے کے لئے راشٹریہ جنتا دل کے رہنماؤں کی میٹنگ ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT