Thursday , August 16 2018
Home / سیاسیات / نوٹ بندی،جی ایس ٹی ناکام ،بی جے پی اپنے منہ میاں مٹھو:لالو

نوٹ بندی،جی ایس ٹی ناکام ،بی جے پی اپنے منہ میاں مٹھو:لالو

 

پٹنہ10نومبر(سیاست ڈاٹ کام)راشٹریہ جنتا دل(آر جی ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹوں کی منسوخی اور اشیا اور سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)کی ناکامی کے سلسلے مرکزی حکومت کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ تب کامیاب مانی جاتی جب اس کی تعریف بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نہیں بلکہ ملک کے عوام کرتے ۔ یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے مسئلے پر مرکزی حکومت پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے لکھا،’نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی’تب کامیاب مانے جاتے جب ان کی تعریف عوام کرتے بی جے پی نہیں،اسے اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بننا پڑتا۔اس سے پہلے نوٹوں کی منسوخی کے ایک سال پورا ہونے پر لالو نے اسے ’مودی کی اَنا کی تسکین ‘بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی انا کو تسکین کی وجہ سے ملک کے 150بے قصور لوگوں کی قربانی لی گئی۔انہوں نے نوٹوں کی منسوخی کو پوری طرح ناکام بتاتے ہوئے کہا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے امیروں کا کالادھن سفید ہوگیا اور غریب پریشان ہوئے ۔

کسان مورچہ لیڈر کی کانگریس میں شمولیت کی افواہ
سورت10نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں اسمبلی انتخابی گہما گہمی میں تیزی کے درمیان برسرقتدار بی جے پی کے ایک بڑے ریاستی رہنما کے کانگریس میں جڑنے کی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف یہاں پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔گجرات میں بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی نائب صدر اور سابق ممبر اسمبلی کریٹ پٹیل اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب ان کے ہی واٹس ایپ پر یہ پیغام آیا کہ وہ بی جے پی چھوڑکرا پنے ایک ہزار حامیوں کے ساتھ اپوزیشن پارٹی کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ مسٹر پٹیل نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی اور اس سلسلہ میں اولپاڈ تھانے میں ایک رپورٹ درج کرائی۔

TOPPOPULARRECENT