Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / نوٹ بندی ،جی ایس ٹی، ہندوستانی شرح نمو پر دو بڑے دھکے

نوٹ بندی ،جی ایس ٹی، ہندوستانی شرح نمو پر دو بڑے دھکے

موجودہ 7 فیصد شرح نمو ناکافی :سابق گورنر آر بی آئی راجن
واشنگٹن۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کہا ہے کہ حکومت ہند اور جی ایس ٹی گزشتہ سال ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اصل رکاوٹ ثابت ہوئے اور ادعا کیا کہ موجودہ 7 فیصد شرح نمو ملک کی موجودہ ضرورتوں کی تکمیل کیلئے کافی نہیں ہوگی۔ راجن نے برکلے کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دو بڑی رکاوٹوں سے قبل یعنی 2012ء تا 2016ئ، چار سال کے دوران ہندوستان نے تیز رفتار ترقی کی تھی۔ ہندوستان کے مستقبل پر دوسرے بھٹار چاریہ لیکچرشپ سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے مسلسل دو جھٹکوں کے ہندوستانی ترقی پر سنگین الزامات مرتب ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شرح نمو اس وقت گھٹ گئی جب عالمی سطح پر ترقی کی شرح بلندیوں پر پہنچ رہی تھی۔ راجن نے کہا کہ ’’25 سال تک سالانہ سات فیصد طاقتور ترقی ہوئی ہے لیکن بعض صورتوں میں یہ ایک نئی مندر شرح نمو بن گئی ہے جو پہلے کبھی 3.5 فیصد ہوا کرتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT