Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / نوٹ بندی المیہ کا ذمہ دار ایک شخص :اسٹالن

نوٹ بندی المیہ کا ذمہ دار ایک شخص :اسٹالن

چینائی8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے کے صدر اور ٹاملناڈو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کے نام لئے بغیر کہا کہ نوٹ بندی ملک کے لئے ’ایک شخص کا تیار کردہ المیہ ‘تھا۔ اسٹالن نے وزیراعظم کے ذریعہ نوٹ بندی کا اعلان کئے جانے کے دو برس پورے ہونے پر ٹویٹ کیا ”لوگوں کے پیسے کو ناجائز اعلان کرکے انہیں سڑک پر لے آیا گیا۔ ملک کے عوام بینکوں کے باہر لائن میں کھڑے رہے ۔ اس دوران کئی لوگوں کی موت ہوگئی، لاکھو لوگوں کی نوکریاں چلی گئی، چھوٹے کاروبار بند ہوگئے اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT