Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے طویل مدتی فائدے: وینکیا نائیڈو

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے طویل مدتی فائدے: وینکیا نائیڈو

حیدرآباد۔/25اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ہندوستان دنیا کے نوجوان ترین ممالک میں ایک ہے جہاں کی تقریباً 62 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرف چیلنج اور ساتھ ہی ساتھ ایک بہترین موقع بھی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ آج 2017 انٹر پرینورس آرگنائزیشن گلوبل یونیورسٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تقریباً 62 فیصد آبادی 15 تا 59 سال عمر کے درمیان کام کرنے والوں پر مشتمل ہے اور جملہ آبادی کا تقریباً 54 فیصد کی عمر 25 سال سے بھی کم ہے۔انہوں نے حکومت کے اقدامات جیسے اِسکل انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا، اور میک اِن انڈیا کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے اقدامات طویل مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئے گئے۔ یہ دو ایسے اقدامات ہیں جن کے ذریعہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ آمدنی ہوگی اور اس کے فوائد سماج کو ہی ملیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ابھرتے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے خود کو تیار کریں۔

TOPPOPULARRECENT