Friday , July 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے خلاف جنگاؤں میں احتجاجی مظاہرہ

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے خلاف جنگاؤں میں احتجاجی مظاہرہ

 

جنگاؤں۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی جنگاؤں کی جانب سے آج نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے خلاف ایک سال مکمل ہونے پر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز سے ریالی نکال کر جنگاؤں کلکٹر آفس کی گیٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر صدر کانگریس کمیٹی میناریٹی سل محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نوٹ بندی کرنے پر کئی لوگ پریشان ہوگئے آج تک اس بخار سے بیمار ہیں۔ ہندوستان کے عوام کئی ایک پریشانیوں میں مبتلاء ہیں حکومت ان کی مدد کرنے کے بجائے اور پریشان کررہی ہے اور جی ایس ٹی لاگو کرکے غریب عوام کو پریشان کررہی ہے۔ حکومت ہندوستان کے ہر فرد کو غریب بنارہی ہے۔ آج زندگی گذارنا مشکل ہوگیا ہے۔ جی ایس ٹی سے کئی ایک پریشانیاں ہیں۔ سرینواس ریڈی انچارج کانگریس پارٹی جنگاؤں ، بچی ریڈی صدر جنگاؤں کانگریس کمیٹی نے بھی مخاطب کیا۔ اس پروگرام میں رکن بلدیہ سرینواس، رکن بلدیہ وینو گوپال، محمد نذیر، محمد اسمعیل، محمد قادر، جہانگیر، شیواکمار، ملیشم، رگھو اور دوسرے موجود تھے۔ بعد دھرنا کلکٹر آفس میں اے او کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ پولیس سرکل انسپکٹر نے کانگریس قائدین کو گرفتار کیا۔

کتا کاٹنے سے کمسن زخمی
چنور۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور منڈل ویمن پلی میں محمد صادق نامی کمسن لڑکے کو پاگل کتے نے زخمی کردیا، لڑکے کی حالت بہت خراب بتائی جاتی ہے جسے علاج کیلئے چنور سرکاری دوخانہ لایا گیا۔ وہاں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے 108 کے ذریعہ منچریال سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ محمد صادق کی ماں نے بتایا کہ ویمن پلی اور کوٹ پلی میں پاگل کتوں کے سبب کافی پریشان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT