Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی: برہم کسان نے 2 ٹن ٹماٹر پھینک دیئے

نوٹ بندی: برہم کسان نے 2 ٹن ٹماٹر پھینک دیئے

حیدرآباد۔/21 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نوٹ بندی کی وجہ سے متاثرین میں کسان بھی شامل ہیں جنہیں کرنسی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار پر خاطر خواہ رقم حاصل نہیں ہوپارہی ہے۔ ایک کسان نے مایوس ہوکر تقریباً 2 ٹن ٹماٹر مارکٹ میں پھینک دیئے اور خالی ہاتھ اپنے گھر لوٹ گیا۔ یہ واقعہ آج بوئن پلی مارکٹ سکندرآباد میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے کسان نے ٹرک کے ذریعہ ٹماٹر مارکٹ پہنچائے تاکہ اچھی قیمت مل سکے لیکن مونڈھے داروں نے اسے 2 روپئے فی کیلو سے زیادہ کی رقم دینے سے انکار کیا۔ کسان کو اس پر کافی صدمہ ہوا کیونکہ یہ رقم تو ٹرانسپورٹ کا خرچ بھی پورا نہیں کرپاسکتی تھی اس نے برہمی کے عالم میں سارے ٹماٹر مارکٹ میں پھینک دیئے اور وہاں سے چلا گیا۔ٹماٹر کے علاوہ پیاز اور دیگر ترکاری اُگانے والے کسانوں کو بھی خسارہ سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT