Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی سے شہری پریشان حال ، بینکس کا عدم تعاون

نوٹ بندی سے شہری پریشان حال ، بینکس کا عدم تعاون

ایس بی آئی اور سنڈیکیٹ بینکس پر احتجاج ، عام آدمی پارٹی قائد نسیم بیگم کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : عام آدمی پارٹی کی مہیلا ونگ تلنگانہ کی صدر نسیم بیگم کی قیادت میں آج اسٹیٹ بینک آف انڈیا بہادر پورہ برانچ اور سنڈیکیٹ بینک کی برانچ پر تین سو سے زیادہ کارکنوں کے ساتھ دھرنا دیا گیا اور بینک کے منیجرس اور دوسرے عہدیداروں سے مل کر عوام کی تکلیفوں سے واقف کروایا گیا ۔ بینک کے متعلق عہدیداروں نے بیان کیا آر بی آئی سے روپیہ وقت پر نہیں آرہا ہے ۔ اس لیے وہ بینک ڈپازیٹروں کے مطالبہ کو پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ بہت سے اے ٹی ایمس بھی کارکرد نہیں ہیں ۔ نسیم بیگم نے وزیراعظم نریندر مودی کے 1000 اور 500 روپئے کی نوٹوں کو اچانک کالعدم کرنے کے فیصلہ کو ناعاقبت اندیشانہ اقدام قرار دیا جس سے عوام کا ہر طبقہ پریشانی اور تکلیف کا شکار ہوا ہے ۔ انہوں نے اس غیر دانشمندانہ فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ دھرنے میں محمد بشیر الدین ، جی ایچ ایم سی پیرنٹس اسوسی ایشن کے علاوہ رفیعہ بیگم ، حاجی بی ، محمد سمیع الدین ، محمد یعقوب ، محمد قدیر خاں ، بہادر ، محمد تاج الدین اور دوسرے شامل تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT