Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نوٹ بندی سے معیشت تباہ ، کئی خاندان برباد

نوٹ بندی سے معیشت تباہ ، کئی خاندان برباد

مرکز و ریاست میں کانگریس اقتدار کیلئے عوام بے چین: راما راؤ پٹیل
نرمل /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا جی ایس ٹی نے تاجرین کو تباہ کردیا ۔ کیا اسی کو اچھے دن کہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی مدہول کے کانگریسی قائد و معروف صنعت کار پی راما راؤ پٹیل نے سیاست کے سینئیر جرنلسٹ جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر پٹیل نے بتایا کہ چار برس قبل عوام کو سبز باغ دکھاکر مرکزی حکومت نے اچھے دنوں کا تیقن دلاکر اقتدار حاصل کرلیا ملک کے جلیل القدر عہدہ پر فائز وزیر اعظم کو ملک کے عوام نے بھروسہ کرتے ہوئے اس مقام پر پہونچایا تھا ۔ معصوم عوام نے ان پر بھروسہ کیا لیکن افسوس کے چند دنوں میں کالادھن کے نام پر نوٹ بندی کے فیصلہ سے کئی ایک زندگیاں قطاروں میں تلف ہوگئیں ۔ حکومت کے ہاتھ کو کیا لگا آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ نوٹ بندی کی مصیبتوں سے عوام باہر نہیں آئے کہ جی ایس ٹی لاگو کرتے ہوئے تاجرین کو تباہ کردیا گیا جبکہ تاجرین مجبور ہوکر ملازمین کو نکالنے پر مجبور ہوگئے ۔ کئی خاندان برباد ہوگئے ۔ قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ غریب ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے ۔ آج ہندوستان کی فکر کم اور غیر ملکی دوروں میں وزیر اعظم کی دلچسپی عام آدمی بھی سمجھ پایا ہے ۔ وزیر اعظم کے من مانی فیصلوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ۔ یہی فیصلہ ان کو آنے والے عام انتخابات میں عوام کے غیص و غضب کا سامنا کرنے پر مجبور کردے گی ۔ مسٹر پٹیل نے ریاستی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کا دائرہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ آج سارے ملک اور ریاست میں عوام کانگریس کی اقتدار پر واپسی کیلئے بے چین دکھائی دے رہے ہیں ۔ مسٹر نارائن راؤ پٹیل نے کہا کہ ملک ہوکہ ریاست ایک مستحکم حکومت صرف کانگریس ہی فراہم کرسکتی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وہ دن دور نہیں کانگریس پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی ۔

TOPPOPULARRECENT