Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی سے معیشت کو عصری بنانے میں مدد

نوٹ بندی سے معیشت کو عصری بنانے میں مدد

نئی دہلی۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ نوٹ کی منسوخی سے معیشت کو عصری بنانے میں مدد ملی ہے اور اس سلسلے میں ترقی، مہنگائی، طلب اور دیگر معاملات میں کی جانے والی قیاس آرائی غلط ثابت ہوئی ہے ۔جیٹلی نے آج یہاں خانگی شعبے کے سب سے بڑے بینک آئی سی آئی آئی کی طرف بنائے گئے ملک کے 100 ڈیجٹلائزڈ ویلیج کو قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کے بارے میں کچھ لوگ معیشت میں دو فیصد تک کی کمی آنے ، مہنگائی بڑھنے اور ڈیمانڈ گھٹنے کا اندازہ لگا رہے تھے لیکن ان کا یہ اندازہ غلط ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی سے کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل لین دین کو تیز رفتار دینے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے اس معاملے میں سویڈن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر ڈیجٹلائزڈ معیشت ہے جہاں نقد لینے کے لئے در در بھٹکنا پڑتا ہے ۔ ہندوستان ابھی تک سویڈن کی سطح تک نہیں پہنچا ہے لیکن ہم اس سمت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مالیاتی شمولیت پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کی جانب بڑھا دیا گیا یہ پہلا قدم تھا۔ بینکاری صنعت نے مالیاتی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا اور ابھی بینک دیہات کو ڈیجیٹل بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ جیٹلی نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی اس پہل سے دوسرے بینکوں کو بھی سبق لینے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT