Wednesday , January 16 2019

نوٹ بندی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دہشت گرد حملوں کے مہلوکین سے زیادہ : شیوسینا سربراہ

ممبئی ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر اتنے افراد فوت ہوئے ہیں جو دہشت گرد حملوں سے بھی نہیں ہوئے ۔ شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر دیویندر فرنویس کو چیالنج کیا کہ وہ متحدہ طور پر ان سے مقابلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے بہت کم افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نوک بندی کے فیصلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے ۔ ملک پر اس دہشت گرد حملے کا آغاز کس نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور فرنویس کو متحدہ طور پر میرا مقابلہ کرنا چاہئیے ۔میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند کردوں گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT