Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / نوٹ بندی سے 30 ملین نوجوان بیروزگار

نوٹ بندی سے 30 ملین نوجوان بیروزگار

نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان میں 30 ملین نوجوان روزگار نہ ہونے سے مایوسی کا شکار ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دو کروڑ روزگار فراہم کرنے کے وعدے میں ناکامی پر شدید برہمی ظاہر کی جارہی ہے ۔ اپوزیشن کانگریس نے 8 نومبر کو نوٹ بندی کی دوسری برسی کے موقع پر ملک گیر احتجاج کیا تھا ۔ ایک جائزہ سے پتہ چلا ہے کہ گذشتہ سال جولائی میں ملک میں 14 ملین نوجوان بیروزگار تھے اب یہ تعداد بڑھ کر 29.5 ملین ہوئی ہے ۔ عظیم پریم جی یونیورسٹی کے جائزہ میں پتہ چلایا گیا ہے کہ ہندوستان میں تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بیروزگاری زیادہ ہے اور یہ 16 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ جی ایس ٹی نے چھوٹے اور متوسط صنعتوں کو نقصان پہونچایا ہے ۔ کئی چھوٹی صنعتیں بند ہوئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT