Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / نوٹ بندی میں ناکامی پر ’’مجھے زندہ جلادو ‘‘

نوٹ بندی میں ناکامی پر ’’مجھے زندہ جلادو ‘‘

مودی کے ریمارک پر عمل کا مطالبہ
بنگلورو۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے سابق وزیر ٹی بی جیاچندرا نے آج یہ مطالبہ کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کے دوران یہ بیان دیا تھا کہ اگر نوٹ بندی پالیسی میں ناکامی ہوتی ہے تو مجھے زندہ جلادیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے خود کو زندہ جلانے کیلئے کہا تھا اب وہ ناکام ہوئے ہیں تو انہیں اقتدار چھوڑدینا چاہئے۔ ان کے اس ریمارک پر بی جے پی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی احتجاج کرے گی۔ دو سال پہلے وزیراعظم نے نوٹ بندی کے بعد عوام سے کہا تھا کہ آپ مجھے 50 دن کا وقت دیں میں سب کچھ ٹھیک کردوں گا اگر ایسا نہیں کر سکا تو بلاشبہ مجھے زندہ جلادیا جائے۔ کرناٹک کانگریس کے لیڈر نے وزیراعظم کی توجہ ان کے اس بیان کی جانب دلائی۔

TOPPOPULARRECENT