Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / نوٹ بندی نے عوام کو ’’بھکاری‘‘ بنا دیا : شیوسینا

نوٹ بندی نے عوام کو ’’بھکاری‘‘ بنا دیا : شیوسینا

ممبئی۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ہندوستان کیلئے ’’خدا کا تحفہ‘‘ قرار دینے والے بی جے پی قائدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حلیف جماعت ’’شیوسینا‘‘ نے آج کہا کہ شہری ہی ’’اصل بھگوان‘‘ ہیں جنہیں نوٹ بندی کے بعد حکومت نے ’’بھکاری‘‘ بنادیا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان مرہٹی روزنامہ ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں لکھا کہ نوآبادیاتی دور حکومت میں اکثر لوگ برطانوی حکومت کو ’’خدائی اقتدار‘‘ سمجھتے تھے لیکن برطانوی حکومت خدا کا تحفہ نہیں تھی بلکہ وہ صرف عوام کو ہی لوٹی تھی۔ ’’سامنا‘‘ نے لکھا کہ وہ (برطانوی) کی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے 150 سال اقتدار پر فائز رہے جو لوگ موجود حکومت کو خدا کا تحفہ سمجھتے ہیں، انہیں اب خدا کی توہین ترک کردینا چاہئے۔ شہری ہی بھگوان ہیں اور نوٹ بندی کے فیصلہ کے بعد وہ بھکاری بن گئے ہیں۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں مسلسل اپنی کلیدی حلیف پارٹی بی جے پی پر جو مرکز اور ریاست مہاراشٹرا میں برسراقتدار ہے، مختلف مسائل کے سلسلہ میں تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT