Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی والے نوٹوں کی ضبطی46.5 لاکھ روپئے کی قدر

نوٹ بندی والے نوٹوں کی ضبطی46.5 لاکھ روپئے کی قدر

مظفرنگر ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے چلن سے ہٹا لئے گئے 1,000 روپئے اور 500 روپئے کے 46.50 لاکھ روپئے کی ظاہری قدر والے بینک نوٹوں کو ضلع شاملی میں ایک کار سے ضبط کیا ہے، ایک سینئر پولیس عہدہ دار نے یہ بات کہی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رویندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس نے سٹی ایریا میں یہ کار روکی اور گاڑی سے نوٹ بندی والے نوٹوں کو برآمد کیا۔ اس کار میں سفر کررہے تین افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے تحویل میں لیا گیا اور معاملے کی جانچ ہورہی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ عہدیداروں کو بھی مطلع کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT