Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی پر تنقید والی رپورٹ کی آئندہ پارلیمنٹ سشن میں پیشکشی

نوٹ بندی پر تنقید والی رپورٹ کی آئندہ پارلیمنٹ سشن میں پیشکشی

نئی دہلی 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹ بندی پر ایک پارلیمانی پیانل کی رپورٹ امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ سشن میں پیش کی جائیگی ۔ اس پیانل نے حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے پر تنقید کی ہے ۔ فینانس سے متعلق پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر کانگریس رکن پارلیمنٹ ویرپا موائیلی ہیں اور اس میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی رکن ہیں۔ اس کمیٹی نے نوٹ بندی کے مسئلہ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔ اس پیانل میں ریزرو بینک کے گورنر اریجیت پٹیل اور وزارت فینانس کے دوسرے اعلی عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے تفصیلات سے واقفیت حاصل کی تھی ۔ پیانل کی سابقہ میعاد میں رپورٹ کا مسودہ تیار کرکے گشت کروایا گیا تھا لیکن اب کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی ہے اس لئے اس رپورٹ کو دوبارہ گشت کروایا جائیگا ۔ اس رپورٹ میں بحیثیت مجموعی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT