Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی پر وزیراعظم کا سروے جھوٹا ، شرمناک : صدر اے پی سی سی

نوٹ بندی پر وزیراعظم کا سروے جھوٹا ، شرمناک : صدر اے پی سی سی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : صدر اے پی سی سی این رگھوویرا ریڈی نے آج کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ملک میں بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے لیے پانچ لاکھ افراد کے درمیان کرایا جانے والا سروے فرضی اور شرم ناک ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر اے پی سی سی نے کہا کہ ملک کی آبادی 130 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے ۔ جب کہ وزیراعظم کی نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کی پالیسی صرف پانچ لاکھ افراد پر مبنی ہے ۔ یہ وزیراعظم کے لیے انتہائی شرمناک بات ہے وہ اس انداز میں کام کریں ۔ یہ سروے جھوٹا ہے جب کہ وزیراعظم کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے ۔ کانگریس قائد نے کہا نوٹوں کی تبدیلی کے لیے قطاروں میں کھڑے افراد کے درد کو کم کرنے کی بجائے وزیراعظم مخالف عوام پالیسیوں کا دفاع کررہے ہیں ۔ انہوں نے کانگریس کے 25 نومبر کو ملک گیر بند کی تائید کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے اعلان کو واپس لینے تک کانگریس پارٹی احتجاج کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT