نوٹ بندی کا آج ایک سال اپوزیشن کا یوم سیاہ

نئی دہلی ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کی جانب سے نوٹ بندی کا اعلان کئے کل ایک سال ہورہا ہے اور اس موقع پر عوامی مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے کانگریس زیرقیادت اپوزیشن نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری طرف حکمراں جماعت نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے یوم مخالف کالادھن منانے کا فیصلہ کیا ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو اجاگر کریں گی ۔ اپوزیشن کی تنقیدوں سے متاثر ہوئے بغیر بی جے پی نے بھی پروگرامس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی ۔

TOPPOPULARRECENT