Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کا ایک سال، ممتا بنرجی نے ٹوئیٹر پر ڈی پی کو سیاہ کیا

نوٹ بندی کا ایک سال، ممتا بنرجی نے ٹوئیٹر پر ڈی پی کو سیاہ کیا

کولکتہ 8نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی کی پہلی سالگرہ پر نو ٹ منسوخی کو”” قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کالی تصویر شے ئر کیا ہے ۔ اپنے دوسرے ٹوئٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے اپنے ڈی پی کو سیاہ کردیا ہے تاکہ میں نوٹ منسوخی کے خلاف آواز بلند کرسکوں۔کل ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تفصیلی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نوٹ منسوخی کی وجہ سے ملک میں کالا دھن واپس نہیں آیا بلکہ بر سر اقتدار جماعت نے اپنے سیاسی فائدہ کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا۔اور یہ ایک بہت بڑا گھوٹالہ ہے اور صحیح سے اس کی جانچ کی جائے تو میرا الزام صحیح ثابت ہوگا۔ نوٹ منسوخی کی پہلی سالگرہ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج ترنمول کانگریس نے ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا ہے ۔

بزنس کیلئے سازگار ماحول، ہندوستان کی پوزیشن میں کمی
نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بزنس کے لیے ساز گار ماحول سے متعلق اشاریہ نے ہندوستان کی پوزیشن ستمبر کی سہ ماہی میں گھٹ کر 7 ویں مقام پر آگئی ہے، جو گزشتہ تین ماہ میں دوسرے رینک پر تھی، جس سے معیشت میں انحطاط کے آثارنمایاں ہوتے ہیں۔ گرانٹ تھانٹن کے انٹرنیشنل بزنس رپورٹ سروے کے مطابق انڈونیشیا سرفہرست ہے جس کے بعد فن لینڈ (نمبر2)، نیدرلینڈس (3)، فلپائن (4) ، آسٹریا (5) اور نائجیریا (6) ہیں۔ بزنس کے معاملہ میں پرامیدی ا ور سازگار ماحول کے بارے میں سہ ماہی گلوبل سروے کے مطابق ہندوستانی کاروباروں نے آئندہ 12 ماہ میں آمدنی کی توقعات کے تعلق سے کم تر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہیں نفع کے معاملہ میں بھی شدید گراوٹ کا اندیشہ ہے اور یہ تناسب 54 فیصد ہوسکتا ہے جو گزشتہ سہ ماہی میں 69 فیصد تھا۔

TOPPOPULARRECENT