Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا

نوٹ بندی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا

نقدی کی قلت سے نمٹنے عنقریب نئی کرنسی جاری : آر بی آئی
ممبئی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ 500 اور 1000 روپئے کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا۔ اس فیصلہ کے بعد تاحال تقریباً 11.85 لاکھ کروڑ روپئے یا 80 فیصد ذخیرہ شدہ نوٹ دوبارہ زیراستعمال ہوگئے ہیں۔ اس دوران نقدی کی قلت ختم کرنے کیلئے بہت جلد نئی کرنسی کی سربراہی عمل میں آئے گی۔ آر بی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل نے کہا کہ ’’یہ فیصلہ جلد بازی میں نہیں بلکہ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’اس فیصلے کے نتائج اور عواقب کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ اس وجہ سے اس فیصلہ پر عمل آوری کیلئے پوری طرح منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس بات کو ذہن میں رکھا گیا تھا کہ بہرصورت بڑے پیمانے پر پوری رازداری اختیار کی جائے۔ مرکزی بینک اور حکومت اس فیصلہ کے بعض فوری اثرات سے پوری طرح باخبر تھے۔ نیز عوام کو ہونے والی وقتیہ دشواریوں سے راحت دلانے کیلئے اہم رقومات کئے گئے۔ دو ماہ میں ایک مرتبہ کئے جانے والے پانچویں رقمی پالیسی جائزہ اجلاس کے بعد پٹیل نے میڈیا سے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کی یکسوئی ہو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ عوام کو ہونے والی دشواریوں کی مدت کو مختصر بنایا گیا ہے۔ نیز ایسی نوٹوں کی گشت میں اضافہ کیا جارہا ہے جو منسوخ نہیں کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT