Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی: کرنسی کی گنتی کیلئے66 مشینیں استعمال ہوئیں

نوٹ بندی: کرنسی کی گنتی کیلئے66 مشینیں استعمال ہوئیں

نئی دہلی۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد بینکوں میں جمع کرائے گئے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی گنتی کے لیے کم از کم 66 عصری مشینوں (سی وی پی ایس) کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سنٹرل بینک نے ایک آر ٹی آئی سوال پر بتایا کہ نئی سی وی پی ایس مشینوں کی حصولیابی کے لیے گلوبل ٹینڈر جاری کیا گیا۔ موجودہ طور پر منسوخ شدہ نوٹوں کی گنتی کے لیے آر بی آئی نے 59 سی پی ایس مشینیں زیر استعمال ہیں۔ اس کے علاوہ 7 مشینیں کمرشیل بینکوں کو دستیاب کرائی گئی ہیں تاکہ انہیں نوٹوں کی گنتی کے کام میں آسانی ہو۔ ہر مشین کو ایک سوپروائزر کی نگرانی میں 5 افراد کی ٹیم استعمال کرتی ہے۔ آر بی آئی نے 30 اگست کو سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ منسوخ شدہ 15.28 لاکھ کروڑ روپئے واپس جمع کیے جاچکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT