Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کے بعد تخریب کاری میں کمی ‘ حکومت

نوٹ بندی کے بعد تخریب کاری میں کمی ‘ حکومت

نئی دہلی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا گیا کہ نوٹ بندی کے بعد جموں و کشمیر میں سنگباری کے واقعات اور بائیں بازو کی تخریب کاری سے متعلق واقعات میں کمی آئی ہے ۔ ایک سوال کے تحریری جواب میں منسٹر آف اسٹیٹ فینانس شیو پرتاپ شکلا نے کہا کہ بحیثیت مجموعی سکیوریٹی صورتحال نوٹ بندی کے بعد قابو میں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں قابل لحاظ کمی آئی ہے اور رقم کی عدم دستیابی کی وجہ سے عسکریت پسند تین بینکوں میں ڈاکہ ڈالنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں ماؤیسٹ کارکنوں اور ان کے ہمدردوں کے پاس سے نوٹ بندی کے بعد 90 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے ہیں اور 564 کیڈرس و حامیوں نے خود سپردگی بھی اختیار کرلی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے مستقل اکاؤنٹ نمبر کی اجرائی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT