Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کے بعد 7,961 کروڑ کی غیر معلنہ آمدنی کا انکشاف

نوٹ بندی کے بعد 7,961 کروڑ کی غیر معلنہ آمدنی کا انکشاف

نئی دہلی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹ بندی کے بعد گذشتہ سال نومبر سے مارچ کے درمیان 7,961 کروڑ روپئے کی غیر محسوب و غیر معلنہ آمدنی کا پتہ چلایا ہے ۔ پارلیمنٹ کو یہ بات بتائی گئی ۔ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس پی رادھا کرشنن نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے اس مدت کے دوران تقریبا 900 گروپس کے ٹھکانوں پر دھاوے کئے اور 900 کروڑ روپئے کے اثثہ جات کے علاوہ 7,961 کروڑ روپئے کی غیر معلنہ دولت کا پتہ چلایا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ قومی کرائم ریکارڈ بیورو کے ڈاٹا کے مطابق نوٹ بندی کے بعد 18.70 کروڑ کی فرضی کرنسی کی ضبطی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT