Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کے خلاف سیاہ کپڑوں میں احتجاج

نوٹ بندی کے خلاف سیاہ کپڑوں میں احتجاج

سرسہ۔ 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ بورڈ آف ٹریڈرس نے آج ملک کے تاجروں اور عام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے 8 نومبر کو کالے کپڑے پہن کر اور رات کے وقت آدھا گھنٹا بجلی بند کرکے نوٹوں کی منسوخی کی برسی منانے کی اپیل کی۔بورڈ آف ٹریڈرس کے ذریعہ ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹوں پر ہار چڑھا کرخراج عقیدت پیش کرنے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ بورڈ کے ریاستی نائب صدر آنند بیانی نے آج جاری ایک ریلیز میں کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے جن سیکڑوں بے قصور لوگوں نے اپنی جانیں گوائیں ان کی روح کے سکون اور اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)جیسی مشکل قانون اور نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت میں آٹھ نومبر کو ہر شخص کالے رنگ کا کوئی ایک کپڑا پہن کر،شام 7:30 سے 8 بجے تک تاجراپنی دکانوں اور کارخانوں کی بجلی بند کرکے وزیراعظم نریندر مودی کے غلط فیصلوں کی پرامن طریقے سے مخالفت کریں۔

TOPPOPULARRECENT