Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کے سبب معاشی سست روی : منموہن سنگھ

نوٹ بندی کے سبب معاشی سست روی : منموہن سنگھ

نئی دہلی۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی معیشت میں سست روی کی سب سے اہم وجہ نوٹ بندی ہے اور اس وقت معیشت صرف اور صرف عوامی خرچ پر چل رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ روزگار کے مواقع پر اس کا منفی اثر پڑے گا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس کے دوران منموہن سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے معاشی سست روی کا خاص طور پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا گزشتہ سال 8 نومبر کو نوٹ بندی کا اعلان معاشی ترقی میں انحطاط کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی شعبہ میں سرمایہ کاری عملاً ختم ہوچکی ہے اور اس وقت معیشت صرف ایک ہی انجن عوامی مصارف پر چل رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع تھے، لیکن اب یہ شعبہ سکڑ چکا ہے۔ اس کی وجہ سے لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی ہی معیشت سست روی کی اصل وجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT