Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / نوٹ بندی کے منفی اثرات پیپسی کو پر بھی مرتب ہوئے : اندرانوئی

نوٹ بندی کے منفی اثرات پیپسی کو پر بھی مرتب ہوئے : اندرانوئی

نیویارک ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ سال نومبر میں ہندوستان نے 1000 اور 500 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کا جو فیصلہ کیا تھا اس کے منفی نتائج زندگی کے تقریباً تمام شعبوں پر اثرانداز ہوئے تھے جس میں مشروبات بنانے والی پیپسی کو بھی شامل ہے جسکی ہندوستانی نژاد او سی ای او اندرانوئی نے بھی کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی پر نوٹ بندی کے اثرات ہنوز پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے چوتھے سہ ماہی پر منعقد کئے گئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے اثرات چلر فروشوں پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوئے جسکی وجہ سے 2016ء کا چوتھا سہ ماہی ہندوستان کی تمام صنعتوں کیلئے صبرآزما رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وہ یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتیں کہ بحران پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ ہندوستان کیلئے بھی ہمارا کاروبار شدید طور پر متاثر ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT