Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / نوی ممبئی میں بھیانک آتشزدگی میں کروڑوں کا نقصان

نوی ممبئی میں بھیانک آتشزدگی میں کروڑوں کا نقصان

نوی ممبئی۔ 17اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)نوی ممبئی میں تربھے ایم آئی ڈی سی میں ایک کیمیکل کمپنی میں بھیانک آتشزدگی کے سبب کروڑوں کی املاک جل کر تباہ ہوگئی ہے ۔فائربریگیڈ کے مطابق آج صبح پونے گیارہ بجے آگ کی اطلاع موصول ہوئی اور واشی مہاپے سے متعدد فائرانجمن اور پانی کے ٹینکر جائے حادثے پر روانہ کردیئے گئے ۔فائرکنٹرول روم کے مطابق انہیں آگ کی اطلاع صبح 10:52بجے پر موصول ہوئی تھی۔ اس نجی کمپنی میں مرمت کے کام کے دوران ویلڈنگ کے وقت ایک چنگاری سے سامان میں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق آگ پر دوپہر ایک بجے قابو پالیاگیا ہے ،مزدوروں کو فوری طورپر فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا ،اس لیے کسی کے زخمی یا متاثر ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔آگ پولیسٹر ر،ریگزین اور آتشیں اشیاء میں لگ گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT