Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نو تعمیر شدہ واٹر ٹینک گرجانے سے 5 زائرین ہلاک

نو تعمیر شدہ واٹر ٹینک گرجانے سے 5 زائرین ہلاک

رائچور ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع رائچور میں یاپلادننی گاؤں کے قریب آج نو تعمیر شدہ ایک اوور ہیڈ واٹر ٹینک منہدم ہوجانے سے 5 افراد دب کر ہلاک اور دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہاں ایک درگاہ کی عرس تقاریب میں شریک زائرین آج صبح اس واٹر ٹینک کے قریب گئے ہوئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں

رائچور ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع رائچور میں یاپلادننی گاؤں کے قریب آج نو تعمیر شدہ ایک اوور ہیڈ واٹر ٹینک منہدم ہوجانے سے 5 افراد دب کر ہلاک اور دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہاں ایک درگاہ کی عرس تقاریب میں شریک زائرین آج صبح اس واٹر ٹینک کے قریب گئے ہوئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واٹر ٹینک گرام پنچایت پروگرام کے تحت تعمیر کی گئی تھی ۔ لیکن ناقص معیار کی اشیاء استعمال کرنے سے یہ منہدم ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے گی اور قصور واروں کے خلاف کیس درج کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT