نو منتخبہ رکن اسمبلی محمد شکیل کا استقبال

بودھن۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ڈچپلی کے میڈیکل کالج میں بعد رائے شماری مسٹر محمد شکیل عامر امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن ٹی آر ایس پارٹی کو منتخب قرار دینے کے اعلان کے بعد مسٹر شکیل کا موضع نہرو نگر میں حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام و پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا اور آتشبازی کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ایک دوسرے پ

بودھن۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ڈچپلی کے میڈیکل کالج میں بعد رائے شماری مسٹر محمد شکیل عامر امیدوار حلقہ اسمبلی بودھن ٹی آر ایس پارٹی کو منتخب قرار دینے کے اعلان کے بعد مسٹر شکیل کا موضع نہرو نگر میں حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام و پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا اور آتشبازی کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ایک دوسرے پر گلال کی بارش کی۔ نہرو نگر تا بودھن تقریباً 20کیلو میٹر تک نو منتخب رکن اسمبلی کو کھلی جیپ میں بٹھاکر ریالی کی شکل میں لایا گیا۔ اس دوران راستہ میں واقع جانکم پیٹMSC فارم ایڑ پلی پر وہاں کے پارٹی کارکنوں نے مسٹر شکیل کی کثرت سے گلپوشی کی ۔ بعد ازاں مسٹر محمد شکیل عامر نے بودھن پہنچ کر سیدھے درگاہ حضرت سید شاہ جلال بخاریؒ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ مسٹر شکیل کے ساتھ سابق چیرمین بلدیہ محمد غوث الدین سابق صدر نشین منڈل پریشد جی گنگاریڈی، نومنتخب ارکان بلدیہ ٹی ار ایس پارٹی کے علاوہ ریاستی سکریٹری اقلیتی سل عبدالرزاق احتشام الدین، محمد شاکرشکرنگری ، عبدالکریم ، بھرت یادو کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT