Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / نپاہ وائرس پر قابو پالیا گیا پریشانی کی ضرورت نہیں : وزیر صحت

نپاہ وائرس پر قابو پالیا گیا پریشانی کی ضرورت نہیں : وزیر صحت

کولکتہ ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : مملکتی وزیر صحت اشوین چوبے نے آج کہا کہ نپاہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے اور فکر و پریشانی کے ساتھ کیرالا سے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں ، جہاں اس وباء سے چند اموات ہوئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں نپاہ سے 17 افراد فوت ہوئے تھے لیکن حالیہ عرصہ میں کسی تازہ واقعہ کا علم نہیں ہوا ہے ۔ چوبے نے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام پر نپاہ کے کسی مریض کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ اب یہ وباء نہیں رہی ۔ خوف و پریشانی کی ضرورت نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT