Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / نپولین کا ہیٹ 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام

نپولین کا ہیٹ 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام

پیرس، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کا مشہور ’’دو کونوں‘‘ والا ہیٹ تقریباً 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے قریب منعقدہ نیلامی میں یہ ہیٹ جنوبی کوریا کے ایک شخص نے خریدا۔ یہ ہیٹ مناکو کے شاہی خاندان نے پیش کیا جن کے پاس نپولین کی دیگر نایاب اشیاء بھی موجود ہیں۔ نپول

پیرس، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کا مشہور ’’دو کونوں‘‘ والا ہیٹ تقریباً 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے قریب منعقدہ نیلامی میں یہ ہیٹ جنوبی کوریا کے ایک شخص نے خریدا۔ یہ ہیٹ مناکو کے شاہی خاندان نے پیش کیا جن کے پاس نپولین کی دیگر نایاب اشیاء بھی موجود ہیں۔ نپولین 1804ء سے 1814ء تک اور پھر 1815ء میں فرانس کا بادشاہ رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے زیر استعمال ہیٹ کی تعداد 120 تھی۔ نپولین کے دو کونوں والا ہیٹ اس دور میں ایک منفرد اور جدید ڈیزائن کا حامل تھا جو کہ 17ویں صدی میں مقبول تین کونوں والے ہیٹ سے مختلف تھا۔ یہ ہیٹ امریکی انقلاب کے دوران بھی خاصا مقبول ہوا۔ فرانسیسی ٹوپی ساز پوپارڈ کے تیار کردہ ہیٹ کو نپولین روایتی انداز میں پہننے کی بجائے اس کے دونوں کونوں کو سر پر عمودی انداز میں پہنتا تھا تاکہ میدان جنگ میں اسے آسانی سے شناخت کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT