Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال ، مرے، جوکووچ ، میڈرڈ سیمی فائنلس میں داخل

نڈال ، مرے، جوکووچ ، میڈرڈ سیمی فائنلس میں داخل

میڈرڈ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میڈرڈ ماسٹرس سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ دفاعی چمپین اینڈی مرے سے ہوگا۔ نڈال نے یوروپی کلے کورٹ سیزن میں بہترین شروعات کرتے ہوئے جواوسوزا کو 6-3، 6-2 سے شکست دے دی۔ مرے نے آٹھویں مقام کے حامل تھامس برڈیچ کو 6-3، 6-2 سے بہ آسانی شکست دی۔ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ بھی 11 ویں مقام کے حامل میلوس راؤنچ کو 6-3، 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنلس میں پہونچ چکے ہیں۔ رافیل نڈال آج کی کامیابی کے ساتھ اتوار کو ہونے والے مقابلہ میں فتح حاصل کرتے ہوئے ٹینس کے 50 ویں ٹورنمنٹ اور پانچویں میڈرڈ فائنل جیت کر ارجنٹائن کے افسانوی ٹینس اسٹار گوئیلرمو ویلاس کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں ایسا کرنے کیلئے انہیں دفاعی مرے سے انتقام لینا ہوگا جنہوں نے گزشتہ سال میڈرڈ فائنل میں شکست دی تھی۔ نڈال نے کہا کہ مرے تمام شعبوں پر مہارت رکھتے ہیں اور اس سطح کے کھلاڑی ہر مسئلہ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔ پراُمید ندال نے کہا کہ ’’میں گذرے ہوئے سال کے بارے میں نہیں سوچتا۔ یہ بالکل مختلف پہلوؤں سے بالکل مختلف سال ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ نتائج بھی مختلف رہیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT